اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے گزشتہ شب ایران نیوز ٹی وی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا: صہیونی ریاست جو سو سال سے مسلمانوں کے ساتھ دشمنی پر تلی ہوئی ہے اس نے مسجد اقصی کی نسبت بارہا اپنی دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور ہمیشہ اس کوشش میں رہی ہے کہ فلسطین سے اسلامی آثار کو مٹا دے۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے کہا: حالیہ سالوں میں صہیونیوں کے خود خواہ حکام پورے فلسطین پر قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے آ رہے ہیں تاکہ ’’نیل سے فرات‘‘ تک کے اپنے خواب کو پورا کریں۔انہوں نے مزید کہا: صہیونی، مسجد الاقصی کے یہودیوں سے متعلق ہونے کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہے ہیں تاکہ دنیا والوں کو یہ باور کروا دیں کہ مسجد الاقصیٰ اور قدس شروع سے ہی یہودیوں سے متعلق تھے لہذا انہیں یہودیوں کے حوالے کر دینا چاہیے۔آقائے اختری نے مسجد الاقصی کی نسبت یہودیوں کی گستاخیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قدس کے غاصبیوں نے اس مسجد کو نذر آتش کیا اور اس میں قتل و غارت کی یہاں تک کہ شیرون جوتے پہن کر مسجد میں داخل ہو گیا۔انہوں نے کہا: یہ تمام قسم کی جسارتیں مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کرنے کی غرض سے تھیں۔ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے قدس کی آزادی کے سلسلے میں تشکیل شدہ تنظیم’’ اسلامی کانفرانس ‘‘ کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ۱۳۵۰ ہجری میں قدس کی آزادی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی لیکن اس کمیٹی نے برعکس دشمن کا مقابلہ کرنے کے جذبہ کو کمزور کر دیا اور عربی ممالک اور مسلمان، بجائے اس کے کہ دشمن کے مقابلہ میں ثابت قدم رہتے اور دشمن کو آگے نہ بڑھنے دیتے دشمن کے ساتھ ساز باز کرنے لگے اور مقاومت کی راہ میں رکاوٹ بن گئے۔انہوں نے مزید کہا: قدس کی آزادی کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی جس کے سربراہ محمود عباس ہیں نے دشمن کے مقابلے میں نہ صرف مقاومت نہیں کی بلکہ مقاومت نہ کرنے کی حمایت کی اور صہیونی لابی کے ساتھ ساز باز کے مذاکرات شروع کر دئے۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ جب اسلامی ممالک فلسطین اور مسئلہ قدس کے سامنے خاموش رہیں گے اور دشمن کی تعدی کا خاموشی سے تماشا دیکھتے رہیں گے تو بین الاقوامی تنظیموں سے کیا توقع کی جائے گی کہ وہ اسرائیل کے مظالم کو روکیں اور اس کے خلاف آواز بلند کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
آقائے اختری نے خبری گفتگو میں کہا:
صہیونی خود خواہ حکام نیل سے فرات تک کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش میں ہیں
21 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454297
حالیہ سالوں میں صہیونیوں کے خود خواہ حکام پورے فلسطین پر قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے آ رہے ہیں تاکہ ’’نیل سے فرات‘‘ تک کے اپنے خواب کو پورا کریں۔